کھانے کے بعد فوراََ نہانے سے کھانا جسم کو طاقت نہیں دیتا ۔۔ کھانا کھانے کے بعد یہ 6 کام نہ کرنے سے آپ صحت مند رہیں گے؟

انسان سے بھی غلطی ہو سکتی ہے لیکن کھانا کھانے کے بعد یہ غلطیاں انسان کی صحت کیلئے بے حد خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔ آج ہم یہاں ان 6 غلطیوں کی بات کریں گے جو انسان کھانا کھانے کے بعد لازمی کرتا ہے جس سے کھانے کا ساری طاقت و قوت ضائع ہو جاتی ہے اور صحت کو فائدہ نہیں پہنچاتی۔

کھانا کھانے کے بعد فوراََ نہا لینا:
عموماََ ہر انسان نے اپنے بڑوں سے سنا ہوگا کہ کھانا کھانے کے بعد نہا نا نہیں چاہیے، تو بلکل یہ بات ٹھیک ہے کہ انسان کو کھانا کھانے کے بعد نہانا نہیں چاہیے کیونکہ کھانا کھانے کے بعد خون کا بہاؤ معدے کی طرف ہو جاتا ہے تا کہ ہضم شدہ خوراک خون میں شامل ہو سکے اور آپکے جسم کو قوت بخشے لیکن اگر آپ کھاناکھانے کے فوراََ بعد نہا لیتے ہیں تو خون کا بہاؤ پورے جسم میں تقسیم ہو جاتا ہے اور ہضم شدہ خوراک خون میں شامل نہیں ہو سکی گی۔

اس کا م کو کرنے سے صرف آپ کا نظامہ ہاضمہ ہی متاثر نہیں ہو گا بلکہ دیگر صحت سے متعلق مسائل بھی پیش آسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ کھانا کھانے کے آدھے گھنٹے بعد اپ نہا سکتے ہیں اس سے پہلے نہیں۔

کھانا کھانے کے بعدفوراََ سگریٹ پینا:
ہم عموماََ دیکھتے ہیں کہ کئی لوگ کھانا کھانے کے فوراََ بعد سگریٹ پیتے ہیں تو ایسا نہیں کرنا چاہیے کیونکہ کھانے کے بعد 1 سگریٹ پینے سے آپکے پپھڑے شدید متاثر ہو ں گے اور یہ 1 سگریٹ 10 سگریٹ کے برابر اثر کرے گا ۔کیونکہ ایک تحقیق کے مطابق کھانے کے بعد سگریٹ پینے سے اس وجہ سے زیادہ نقصان ہوتا ہے کیونکہ اس وقت آپکے جسم میں نکوٹین آکسیجن کے ساتھ مل کر جذب ہو جاتی ہے۔ اور اس طرح سگریٹ نوشی کھانا کھانے کے بعد فوراََ آپکے جسم پر اثر انداز ہو تی ہے۔

کھانا کھانے کے بعد فوراََ فروٹ کھا لینا:
فروٹ ایک انتہائی اچھی چیز ہے صحت کیلئے پر جب اسے طریقے سے کھایا جائے تو، ہمیں کھانا کھانے کے فوراََ بعد فروٹ نہیں کھانا چاہیے کیونکہ جب ہم کھانے پر اوپر سے فروٹ کھا لیں تو معدہ صحیح سے کام نہیں کرتا اور فروٹ ہضم نہیں ہوتا جس سے بہت سے صحت کے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں اگر ضروری ہے فروٹ کھانا ہے تو آپ کھانے سے پہلے یا پھر کھانے کے آدھے گھنٹے بعد کم از کم کھا سکتے ہیں ۔ اس عمل سے کھانا اور فروٹ دونوں ہضم ہو جائیں گے۔

کھانا کھانے کے بعد فوراََ چائے پینا:
یہ بات اس لیے کہی جا رہی ہے کیونکہ کھانے میں” ٹینک ایسڈ” ہوتا ہے جو ہمارے جسم میں پروٹین اور آئرن کو جسم میں جزب نہیں ہونے دیتا جس کی وجہ سے کھانا ہمارے جسم کو طاقت نہیں پہنچائے گا اور طاقت نہیں ملے گے ۔چائے بھی فروٹ کی طرح یا تو کھانا کھانے سے 1 گھنٹہ پہلے پی لی جائے ی اتو پھر 1 گھنٹہ بعد میں پی جائے۔

کھانا کھانے کے فوراََ بعد نہ لیٹیں :
اگر آپ بھی کھانا کھانے کے فوراََ بعد لیٹ جاتے ہیں تو آپ بلکل غلط کرتے ہیں کیونکہ معدے میں موجود کھانا ہضم کرنے والا جوس موجود ہوتا ہے وہ کھانا ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے جب ہم لیٹ جاتے ہیں تو اسکی سمت معدے کی طرف نہیں رہتی جس کی وجہ سے کھان اہضم نہیں ہوتا، اور انسان موٹاپے کا شکار ہو جاتا ہے۔

کھانا کھانے کے بعد کبھی ورزش نہ کریں:
اگر آپ کھان اکھانے کے بعد ورزش کرتے ہیں تو نہ کریں کیونکہ کھانا کھانے کے بعد خون کا بہاؤ معدے کی طرف ہوتا ہے اور ورزش کرنے سے خون کا بہاؤ جسم کے دوسرے حصوں جیسے کہ مسلز وغیرہ میں چل جائے گا اور کھانا ہضم نہیں ہوگا۔ اور اس عمل کو کرنے سے نظامہ ہاضمہ متاثر ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں