حکومتِ پاکستان طالبان حکومت کو تسلیم کرے، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومتِ پاکستان طالبان حکومت کو تسلیم کرے۔ ایک انٹرویومیں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ طالبان 20 سالہ جنگ کے بعد فاتح بن کر کابل میں داخل ہوئے، حکومتِ پاکستان طالبان حکومت کوتسلیم کرے۔انہوں نے کہا کہ طالبان کا وسیع البنیاد حکومت کاعندیہ اور عام معافی کااعلان ان کے رویئے کا عکاس ہے، اب دنیا بھی طالبان کے ساتھ کھلے دل کا مظاہرہ کرے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دنیا طالبان سے تعلقات اور تجارت کو فروغ دے گی تو وہ بھی تعلقات کی قد کریں گے، طالبان کو بھی بلآخر آئین، قانون اور عوامی رائیکی طرف جاناپڑیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں