دبئی،33ہزار درہم کے جرمانے کروانے والا ڈرائیورمعمولی غلطی پر پکڑاگیا

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرکے 33 ہزار درہم کے جرمانے کرانے والا ڈرائیور معمولی تصادم میں ملوث ہونے کے بعد پکڑا گیا۔خلیجی اخبار کے مطابق عرب ڈرائیور کو اس وجہ سے پکڑا گیا کہ وہ ایک معمولی تصادم کی جگہ سے صرف اس لیے بھاگ گیا تھا کہ اسے گاڑی بند کیے جانے کا خوف لاحق ہو گیا تھا۔اخبار کے مطابق پکڑا جانے والا عرب ڈرائیور بنا کسی درست

رجسٹریشن اور انشورنس کے گاڑی چلا رہا تھا۔ ملزم کی گرفتاری اس طرح عمل میں آئی کہ اس نے اپنے بھائی کی گاڑی چلاتے ہوئے الاتحاد اسٹریٹ پر ایک دوسری گاڑی کو پیچھے سے ٹکر ماردی جس پر متاثرہ گاڑی کے ڈرائیور نے اسے ٹھہر کر پولیس کا انتظار کرنے کے لیے کہا لیکن وہ جائے وقوع سے یہ کہہ کر فرار ہو گیا کہ اسے طبی امداد کی ضرورت ہے۔اخبار کے مطابق متاثرہ گاڑی کے ڈرائیور نے ملزم کی گاڑی کا نمبر نوٹ کر کے پولیس کو دے دیا۔القصیس پولیس اسٹیشن کی پولیس نے گاڑی کے مالک کو طلب کیا جہاں معلوم ہوا کہ وہ اپنے بھائی کی گاڑی اس کی اجازت کے بنا لے کر گیا تھا اور جائے وقوع سے صرف اس لیے بھاگ گیا تھا کہ اسے گاڑی بند کیے جانے کا ڈر لاحق ہو گیا تھا۔پولیس کے علم میں اسی دوران یہ بھی آیا کہ ہٹ اینڈ رن والا مجرم بھی وہی ہے جس پر بھاری جرمانے عائد ہیں تو پولیس نے اس کی گاڑی تحویل میں لے کر ایمریٹس نیلامی میں بھیج دی تاکہ اس سے جرمانوں کی رقم وصول کی جاسکے۔مجرم ڈرائیور نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا جس کے بعد ٹریفک کورٹ نے اسے سزا سنائی اور 7 ہزار 400 درہم جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں