مقامی اور ملٹی نیشنل کمپنیوںنے چائے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا

مقامی اور ملٹی نیشنل کمپنیوں نے چائے کی قیمتوں میں 10سے30روپے اضافہ کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملٹی نیشنل کمپنی کے95گرام پیک کی قیمت120روپے سے بڑھ کر 130روپے،ملٹی نیشنل کمپنی کے190گرام کے پیک کی قیمت230سے بڑھ کر250روپے کر دی گئی ۔ علاوہ ازیںمقامی کمپنی کے 250گرام چائے کے پیک کی قیمت220روپے سے بڑھا کر250 کر دی گئی۔چائے کی قیمتوں میں فی کلو 100روپے سے130روپے تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں