کالعدم ٹی ٹی پی آئین تسلیم کرلے تو معافی کا سوچ سکتے ہیں ٗ صدرعلوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اگر کوئی کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی )کے نظریات چھوڑ کر پاکستان کے آئین کے ساتھ چلنا چاہے تو حکومت عام معافی کا سوچ سکتی ہے۔ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے افغان طالبان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان ہمارے لیے خطرہ ہے، ان کی تیسری یا چوتھی صف کے رہنماؤں کی طرف سے یہ بات ہوئی ہے کہ وہ کہیں گے ہمارے پاس رہیں مگر پاکستان کے خلاف کوئی حرکت نہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں