سینئر اداکار اور کامیڈین عمر شریف نے وزیراعظم عمران خان سے علاج کے لیے مدد کا مطالبہ کر دیا

امید ہے عمران خان میری آواز  پر  لبیک کہیں گے

سینئر اداکار اور کامیڈین عمر شریف نے وزیراعظم عمرا خان سے علاج کے لیے مدد طلب کی ہے۔عمر شریف کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ مجھے بہتر علاج کے لیے ملک سے باہر جانا چاہئیے، ڈاکٹرز کے مطابق میرا بہتر علاج امریکا میں ہو سکتا ہے۔عمر شریف کا کہنا تھا کہ میری قسمت میں لکھا تھا کہ میں نے عمران خان کی شوکت خانم اسپتال کے لیے مدد کی۔
انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں عمر شریف جناب وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوں۔ عمران خان صاحب جب بھی آپ نے کوئی چیز کی ہے آپ نے کوئی چیز کی ہے ، آپ نے مجھے کال کیا ہے میں نے آپ کی آواز پر لبیک کہا ہے اس لیے مجھے بھی یقین ہے کہ آپ بھی میری آواز پر لبیک کہیں گے۔

جب کہ معروف صحافی وسیم بادامی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ تصدیق کی جا چکی ہے کہ عمر شریف جس بیماری میں مبتلا ہیں اس کا علاج صرف تین ممالک میں ہو سکتا ہے جن میں امریکا ، جرمنی اور سعودی عرب شامل ہیں۔

لیکن کورونا کی صورتحال کے پیش نظر یہ علاج تاخیر کا سبب بن سکتا ہے تاہم اگر ریاستی سطح پر اقدامات اٹھائے جائیں تو امید ہے کہ ان کا علاج جلد ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ عمر شریف بھارت سمیت کئی ممالک میں اپنے تفریح بھرے انداز سے لوگوں کو محظوظ کر چکے ہیں۔ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہونے والے عمر شریف نے تین شایاں کی ہیں جبکہ ان کے دو بیٹے ہیں جبکہ بیٹی کا گردوں کے مرض کے باعث انتقال ہو گیا تھا۔


جبکہ عمر شریف کی سوشل میڈیا پر تشویش ناک حالت کی جھوٹی خبروں پر اٴْن کے بیٹے نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ والد دل کی تکلیف میں مبتلا ہیں لیکن ان کے علاج کا سلسلہ جاری ہے، جلد ان کے ساتھ ویڈیو جاری کریں گے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی معروف اداکار اور کامیڈین عمر شریف کی تشویش ناک حالت کی جھوٹی خبروں کے بارے میں عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے کہا ہے کہ کافی عرصے سے والد صاحب دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں جبکہ ان کی یادداشت بھی خراب ہو گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ والد کے علاج کا سلسلہ جاری ہے، ان کے ٹھیک ہوتے ہی ان کے ساتھ ویڈیو جاری کروں گا۔جواد عمر نے کہا کہ والد کی صحت کے حوالے سے لوگ سوشل میڈیا پر منفی اور جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں، بس ان کے چاہنے والے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں