جونی لیور نے عمر شریف کیلئے کیا کہا؟ معروف بھارتی کامیڈین نے دل جیت لیے

بھارتی فلموں میں کامیڈی کنگ کے نام سے پہچانے جانیوالے اداکارجونی لیور نے کئی دہائیوں تک ناظرین کے لبوں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے پاکستان کے سینئر کامیڈین اور اداکار عمر شریف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔جونی لیور نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ‘ہم سب کے عزیز

فنکار عمر شریف صاحب جنہوں نے پوری دنیا کو ہنسایا، ان کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے، سن کر بے حد دکھ ہوا’۔اداکار نے مداحوں کو پیغام دیا کہ ہم سب عمر شریف کیلئے دعا گو ہیں، آپ بھی ان کیلئے دعا کریں تاکہ وہ جلدی سے ٹھیک ہوجائیں۔جونی لیور نے عمر شریف سے مخاطب ہوتے ہوئے انہیں جلد صحتیابی کی دعا بھی دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں