آئی پی ایل میں شامل کھلاڑی، سٹاف ممبران روانہ ہو رہے ہیں، متحدہ عرب امارات میں 6 دن کے قرنطینہ کی شرط ،ایونٹ کے بقیہ میچز کے آغاز میں صرف 7 روز باقی ہیں: سابق کپتان کا ٹویٹ

انگلینڈ بھارت مانچسٹر ٹیسٹ منسوخ ہونے کی وجہ آئی پی ایل کے سوا کچھ نہیں: ..

سابق برطانوی کپتان مائیکل وان نے انگلینڈ اور بھارت کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ ہونے کی وجہ بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کو قرار دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں مائیکل وان کا کہنا تھا کہ اس ٹیسٹ کی منسوخی کی وجہ آئی پی ایل کے سوا کچھ نہیں ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان میں مائیکل وان نے بین الاقوامی کرکٹ سیریز کی منسوخی کی وجہ کھل کر بتاتے ہوئے کہا کہ ’آئی پی ایل میں شامل کھلاڑی اور سٹاف ممبران روانہ ہو رہے ہیں، متحدہ عرب امارات میں 6 دن کے قرنطینہ کی شرط ہے جب کہ ایونٹ کے بقیہ میچز کے آغاز میں صرف 7 روز باقی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یہ نہ کہیں کہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ آئی پی ایل کے سوا کسی دوسری وجہ سے منسوخ ہوا ہے‘۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز جاری تھی جس کا ایک میچ ہونا باقی تھا، اس دوران بھارتی کھلاڑیوں میں کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آخری میچ کو منسوخ کرنا پڑا تھا۔ واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد جہاں معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے وہیں کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ جانے کی وجہ سے آئی پی ایل کو منسوخ کرنا پڑ گیا تھا۔
بعد میں آئی پی ایل انتظامیہ میں ایونٹ کے بقیہ میچز کروانے کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا انتخاب کیا جہاں اس ایونٹ کے بقیہ میچز ایک ہفتے بعد ہی شروع ہونے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں