چند دن میں پہاڑوں جتنا قرض اتارنے کا وظیفہ

اس تحریر میں پہاڑ جیسا قرض میں اگر آپ کے کندھوں پر ہوگا تو اس کو اتارنے کا وظیفہ شیئر کیاجارہا ہے ۔یہ وظیفہ بڑے بڑے فقہاء محدثین علماء کرام نے اس پر تجربے کئے ہیں یہ مجرب عمل ہے مجرب عمل کا مطلب ہے کہ آزمایا ہوا جس کا مشاہدہ ہو چکا ہو تو یہ ایسا مجرب وظیفہ ہے کہ لوگوں کا یہ کہنا ہے یعنی محدثین و فقہاء یہ فرماتے ہیں کہ جب جب یہ وظیفہ کسی کو بتایا اور کیا ہے اس کا قرض حیرت انگیز طور پر اللہ کی طرف سے غیب سے ایسی مدد آتی ہے کہ اس کا قرض اتر جاتا ہے یعنی کہ اتنا مجرب وظیفہ ہے ۔آپ کے اوپر چاہے کتنا ہی قرض کیوں نہ ہو اور بظاہر ظاہری صورتحال ایسی ہو کہ ایسا لگتا۔

نہ ہو کہ آپ کا قرض اترے گا آپ کی مالی پوزیشن مالی حیثیت ایسی نہیں ہوگی کہ آپ قرض اتار سکیں تو آپ نے اس چیز کی ٹینشن نہیں لینی یہ تو اللہ تعالیٰ کا کام ہے اللہ تعالیٰ کے کلام سے ہم عمل کریں گے اللہ تعالیٰ آپ کے لئے غیب سے دروازے کھولے گا آپ کے لئے وسائل و اسباب پیداکرے گا تو یہ وظیفہ انتہائی مجرب وظیفہ ہے ۔یہ وظیفہ کیجئے انشاء اللہ آپ دیکھیں گے کہ چند دن میں ہی قرض کی واپسی کے راستے کھل جائیں گے اور قرض ادا ہونے لگے گا۔اللہ کا ایک نام ہے یَافَتَّاحُ یہ اللہ کا ایک نام ہے یہ آپ نے عشاء کی نماز کے بعد گیارہ مرتبہ پڑھنا ہے اور اول آخر گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھ لیجئے۔

اس عمل کو 41 دن کی نیت سے کیجئے۔دوسرا عمل یہ ہے کہ جب بھی آپ کھانا کھانے بیٹھیں چاہے وہ ناشتہ ہو دوپہر کا ہو یارات کا کھانا ہو آپ لوگ ہاتھ دھوتے ہیں یہ نبی ﷺ کی سنت ہے جب آپ ہاتھ دھونے لگیں کھانا کھانے سے پہلے آپ جب ہاتھ دھورہے ہوں تو اس وقت یہ نیت کرلیں کہ یا اللہ اس نبی کی سنت کے ذریعے اس کی برکت سے اس کے وسیلے سے میرا جو قرض ہے وہ میرے اوپر سے ہٹا دے میرے قرض کے راستے کھول دے بس یہ نیت کرنی ہے اور یہ نیت جب تک آپ کا قرضہ نہیں اترجاتا کرتے رہنی ہے ۔یقین جانئے انشاء اللہ تعالیٰ جتنے بھی مقروض اس عمل کو کریں گے ان کا قرض اللہ تعالیٰ جلد سے جلد اتار دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں