بابا مجھے آپ پر فخر ہے علی حیدر زیدی کی بیٹی کا خوبصورت پیغام شیئر

کراچی(این این آئی)کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کا پہلا نمبر ہے۔کراچی میں میدان مارنے پر وفاقی وزیر علی حیدر زیدی کی بیٹی نے والد کیلئے ایک خوبصورت پیغام شیئر کیا ہے۔علی حیدر زیدی کی بیٹی سچا علی زیدی نے ٹوئٹر پر والد کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی
۔ساتھ ٹوئٹ میں سچا علی زیدی نے لکھا کہ بابا مجھے آپ پر فخر ہے۔جواب میں وفاقی وزیر نے بیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی اپنی بیٹی پر بیحد فخر ہے۔سچا علی زیدی کے اس ٹوئٹ کو پی

ٹی آئی کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکائونٹ نے بھی شیئر کیا، اور ساتھ کہا گیا کہ علی زیدی کی بیٹی کا پی ٹی آئی کی جیت پر پیغام انتہائی دلکش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں