تصویر میں لوگ کھانا کھا رہے ہیں لیکن غلطی کہاں موجود ہے جو دکھائی نہیں دے رہی؟ 3 ایسی تصاویر جس میں تیز نظر والے افراد بھی غلطی نہ ڈھونڈ سکیں

پہیلیاں حل کرنا آپ کے دماغ کو تیز رکھنے میں مدد کرتی ہیں کیونکہ اس سے آپ کی دماغی مشق رہتی ہے اور یہ طویل عرصے میں ذہنی مسائل کو بھی روک سکتی ہیں۔ اس ​کے علاوہ پہیلیاں آپ کو فارغ اوقات میں بھی ایک تفریحی ماحول فراہم کر سکتی ہیں۔

تو اسی لیے آپ کے دماغ کو آپ کے پٹھوں کی طرح ورزش کی ضرورت ہے۔ اور ہم نے آپ کے دماغ کی ورزش کے لیے 3 مشکل تصویری پہیلیاں تیار کی ہیں۔

آیئے دیکھتے ہیں کہ وہ کونسی پہیلیاں ہیں۔

1- اس تصویر میں آ پ کو گڑبڑ کہاں نظر آرہی ہے کیا آپ بتا سکتے ہیں؟ ایک فیملی ٹیبل پر کھانا کھا رہی ہے۔ تصویر میں کل 5 افراد موجود ہیں اور سب کھانے پینے میں مصروف ہیں۔

کیا آپ غلطی پکڑنے میں کامیاب ہوگئے؟

دراصل اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکا اپنی چائے کو چمچ کی بجائے چھری سے ہلا رہا ہے۔

2- اس خوبصورت گھر کی تصویر میں کہیں گڑبڑ محسوس کر رہے ہیں؟ غور سے دیکھیں اور بتائیں کہ کہاں غلطی موجود ہے۔

کیا آپ جواب تلاش کرپائے؟

در حقیقت اس تصویر میں غلطی یہ ہے کہ سیب اور پھول ایک ساتھ درخت پر ظاہر ہیں جو کہ ممکن نہیں۔

3- تیسری تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون صفائی کر رہی ہیں اور مرد اخبار پڑھ رہا ہے۔ لیکن بھلا اس تصویر میں غلطی تو ظاہر نہیں ہو رہی۔

لیکن آپ اس تصویر کوغور سے دیکھیں اور تلاش کریں کہ مذکورہ تصویر میں غلطی کہاں موجود ہے۔

جواب نیچے موجود تصویر میں موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں