لویزا “جنت کا قیمتی پھول” ! لڑکیوں کے 10 نئے اور منفرد نام جن کے معنی ہیں دلچسپ و خاص

بچے کی پیدائش کے بعد سب سے اہم کام اس کی پہچان بنانے کے لیے اس کو ایک مخصوص اور پیارا سا نام دینا ہوتا ہے، والدین کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے بچے کا ایسا منفرد نام رکھا جائے جس کے معنی بہترین ہوں اور نام پکارنے میں بھی اچھا لگے۔ کچھ والدین اپنے بچوں کے ناموں کو لے کر اس حد تک حساس ہوتے ہیں کہ اس حوالے سے مختلف مولانا سے حساب لگوا کر پھر نام منتخب کرتے ہیں، مولانا بتاتے ہیں کہ اس بچے کے لیے کون سے حرف سے نام رکھنا اچھا ثابت ہوگا۔

آج ہم آپ کو لڑکیوں کے چند ایسے نام بتانے جا رہے ہیں جو بہت ہی منفرد ہیں اور بہت کم سننے کو ملتے ہیں لیکن ان کے مطلب بہت اچھے ہیں۔
جنت کا پھول! لڑکیوں کے 10 نئے اور منفرد نام جن کے معنی ہیں دلچسپ و خاص” لویزا

1: مفیزا (Mufeeza)

مفیزا لڑکیوں کا چھوٹا اور منفرد نام ہے۔ اس نام کے معنی ہیں ”انتہائی فیاض، مہربان، دوست”۔ مفیزا عربی زبان کا نام ہے۔ والدین نام کے مطلب کی وجہ سے اسے اپنی بیٹیوں کے لیے منتخب کرتے ہیں۔۔

2: نعمت (Naimat)

نعمت بھی بہت ہی خوبصورت لڑکیوں کا نام ہے، اس نام کا تعلق اردو زبان سے ہے جس کے معنی ہیں ”شفقت، فضل، اللہ کا تحفہ”۔

3: مشک (Mushk)

مشک لڑکیوں کا چھوٹا سا اور پیارا نام ہے۔ یہ نام بہت زیادہ عام نہیں ہے جبکہ نام کے معنی نام سے ہی ظاہر ہو رہے ہیں۔ مشک کے معنی ہیں ”خوشبو، مہک”۔ کہتے ہیں کہ نام کے مطلب کے اثرات شخصیت پر پڑتے ہیں، مشک نام کی لڑکیاں اپنے اطراف کے لوگوں کو ہر حال میں خوش رکھنا چاہتی ہیں، اپنے نام کی طرح ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ہر طرف خوشبو قائم رہے۔

4: عتیبہ (Atiba)

عتیبہ انتہائی منفرد نام ہے، مائیں اپنی بچیوں کے لیے اس نام کا انتخاب اس لیے کرتی ہیں کیونکہ یہ پکارنے میں اچھا لگتا ہے اور اس کے معنی بھی خوبصورت ہیں۔ عتیبہ کا مطلب ہے ”فیاض، نرم مزاج کی، سادہ لوہ اور نازک”۔ عتیبہ عربی زبان کا نام ہے۔

5: نازمین (Nazmeen)

نازمین عربی زبان کا نام ہے جس کے معنی ہیں ”روشنی، شمع”۔ نازمین پکارنے میں بھی بہت دلفریب نام ہے۔

6: لویزا (Laveeza)

لویزا نام بہت زیادہ عام نہیں، بہت ہی کم لوگ اس نام کا انتخاب اپنی بیٹیوں کے لیے کرتے ہیں۔ یہ نام عربی زبان کا ہے جس کے معنی ہیں ”جنت کا قیمتی پھول”۔ جبکہ کئی جگہ یہ نام اردو زبان کا ہے جس کے معنی ہیں ”ذہین اور قابل”۔

7: زورینہ (Zorina)

زورینہ نام بھی لڑکیوں کا بہت پیارا نام ہے، زورینہ کا مطلب ہے ”مضبوط اور طاقت والی” جبکہ اس نام کا تعلق عربی زبان سے ہے۔

8: آئلہ (Aaila)

آئلہ بھی مختصر اور منفرد نام ہے، گو کہ بہت کم والدین ہی اس نام کا انتخاب اپنی بچیوں کے لیے کرتے ہیں۔ آئلہ کے معنی ہیں ”چاند، روشنی”۔

9: زعیمہ (Zauima)

زعیمہ نام بھی بہت زیادہ مقبول نہیں ہے، اس نام کا تعلق عربی زبان سے ہے جس کے معنی ہیں ”رہنمائی کرنے والی، ساتھ دینے والی”۔ یہ نام پکارنے میں بہت ہی پیارا نام ہے۔

10: محمل (Mohmil)

محمل نام بھی لڑکیوں کا رکھا جاتا ہے جو کہ عربی زبان کا نام ہے۔ محمل کے معنی ہیں ”اونٹ کی کاٹھی۔ اونٹ کا کاجاوا (جس میں خواتین سفر کرتی ہیں)”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں