الیکشن کمیشن نے الزام تراشی پر فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس جاری کردیے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ادارے پر الزامات لگانے پر وفاقی وزراء فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے الزامات کے
ثبوت طلب کرلیے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے دونوں وزراء سے 7 روز میں جواب طلب کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزراء کو الیکشن کمیشن پر الزامات لگانے پر نوٹس جاری کیے۔واضح رہے کہ وفاقی وزراء نے الیکشن کمیشن پر الزامات لگائے تھے۔الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور میں وفاقی وزیر اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن پر الزام عائد کیا کہ

تھا الیکشن کمیشن حکومت کا مذاق اڑا رہا ہے اس نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن ملک کی جمہوریت کو تباہ کرنے کا باعث ہے۔اعظم سواتی کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان پر لگائے گئے الزامات پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں