آئی سی سی کو انڈین کرکٹ کونسل سمجھیں، پاکستان خود اقدام کرے

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) خالد محمود نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بنیادی طور پر انڈین کرکٹ کونسل ہے۔ایک انٹرویومیں خالد محمود نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا پاکستان سے چلے جانا افسوس ناک ہے، آئی سی سی کو اس معاملے میں ایکشن لینا چاہیے۔خالد محمود نے کہا کہ آئی سی سی کا کوئی کردار نہیں وہ کیا ایکشن لے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو انڈین کرکٹ کونسل سمجھیں، آئی سی سی کا انتظار کرنے کی بجائے پاکستان خود اقدام کرے

ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ حکومت سے دورہ ملتوی کرنے کی تفصیلات فوری طلب کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں