انگلینڈ کی ٹیم پاکستان نہیں آرہی تو خداحافظ۔۔ شیخ رشید کا انگلینڈ کے دورہ پاکستان سے انکارپر بڑا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے انگلینڈکے دورہ پاکستان سے انکار پراپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے،دنیا کچھ بھی کرلے پاکستان کو تنہا نہیں کرسکتی، انگلینڈ کی ٹیم پاکستان نہیں آرہی تو خداحافظ۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاکہ پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے
،وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ٹیموں کو بہترین سکیورٹی فراہم کی جائے، انہوں نے کہاکہ حوصلہ نہیں ہاریں گے ایک نہیں10 ٹیمیں پاکستان آئیں گی، شیخ رشید نے کہاکہ نیوزی لینڈ اور

انگلینڈ کی ٹیموں کے نہ آنے سے کوئی قیامت نہیں آئےگی،پوری دینا پاکستان کی ایجنسی کو مانتی ہے،دنیا کچھ بھی کرلے پاکستان کو تنہا نہیں کرسکتی، انگلینڈ کی ٹیم پاکستان نہیں آرہی تو خداحافظ۔ دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے اعلان کے بعد چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے فیصلے پر مایوسی ہوئی ، انہوں نے اپنی کمنٹمنٹ پوری نہیں کی جس کا افسوس ہے ۔ چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے ویک اپ کال ہے ہمیں دنیا کیلئے ایک بہترین ٹیم بننا ہے اور ہم نے کوئی بھی جواز دیے بغیر دنیا کی ہر ٹیم کیخلاف بہترین ٹیم بن کر کھیلنا ہے ۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ بعد انگلینڈ نے بھی دورہ پاکستان ختم کردیا، انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے مینز اور وویمنز ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا ہے، انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔انگلش کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کی ذہنی صحت ہماری اولین ترجیح ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ اس فیصلے سے پی سی بی کو شدید مایوسی ہوگی جس نے اپنے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے انتھک محنت کی جب کہ پی سی بی کا گزشتہ دو ماہ کے دوران انگلش کرکٹ کے لیے تعاون دوستی کی واضح مثال ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں