عام پاکستانی پوچھ رہا خان صاحب آپ کوبیرون ممالک سے کیا تحائف ملے ، کہا ں ہیں، تفصیلات دیں،حافظ حمداللہ

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران خان جب اپوزیشن میں تھے تووقت کی حکمران کے احتساب کے لئے ’’حضرت عمر‘‘ کی مثالیں دیاکرتے تھے، آج ایک عام پاکستانی پوچھ رہا کہ خان صاحب آپ کوبیرون ممالک سے کیا تحائف ملے ، کہا ں ہیں، تفصیلات دیں۔ وزیراعظم کے تحائف شو نہ کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہا
ریاست مدینہ جیسی مثالی ریاست قائم کرنے کے عمرانی سرکار تفصیلات دینے سے صاف انکار کر رہی ہے ۔تحائف ظاہر نہ کرنے سے مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات متاثر ھوں گے اور

ملکی وقارمجروح ھوگا۔ انہوں نے کہا سوال یہ ھے کہ تحائف کوخفیہ قراردینا ،رائٹ ٹوانفارمیشن ایکٹ،،کی خلاف ورزی نہیں ؟ ۔کیا یہ وھی توشہ خانے میں رکھے ھوئے تحائف کی بات نہیں ھورھی جس کا،ریفرنس دوسابق وزرائ� اعظم اور ایک سابق صدر پرچل رھاھے؟ ۔کیا اس وقت ممالک کے ساتھ تعلقات متاثراور ملکی وقارمجروح ھونیکا سوال نہیں تھا؟۔ یہ قومی وقار تب مجروح ھوا، جب لاڈلا دیانتدارسے سوال ھوا؟۔ سوال یہ ھے الیکشن کمیشن جب انتخابی اصلاحات کے بارے سوالات پوچھتے ھیں تم اورتمہاری سرکار بھاگتے ھیں ۔ بھاگ سکتے ھو توبھاگلو مگر قوم اور پی ڈی ایم آپ کا پیچھا کریگی تم نے حساب دیناھوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں