عالمی اداروں کی پاکستانی معیشت میں بہتری جاری رہنے کی پیشنگوئی

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مختلف عالمی مالیاتی اداروں کی طرح ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستانی معیشت میں بہتری جاری رہنے کی پیشنگوئی خوش آئند ہے، اے ڈی پی نے سماجی تحفظ،ادارہ جاتی اصلاحات سے معاشی گروتھ،پاکستان کی برآمدات میں اضافہ،مینوفیکچررنگ شعبے کی کارگردگی میں نمایاں بہتری کی تصدیق کی ہے
۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ اے ڈی پی نے کورونا وائرس کے حملوں کے دوران پاکستان کی کامیاب حکمت عملی کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اپوزیشن

اوائل میں ہی پورا ملک بند کرنے کا کہتی رہی لیکن وزیراعظم عمران خان نے دیہاڑی داروں،معیشت کا پہیہ چلتا رکھنے کے لئے بہترین حکمت عملی اختیار کی زندگیوں اور روزگار کو محفوظ بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں