ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے اپنے والد جیسا شوہر ملے، حرا مانی

جب پورا خاندان کہتا کہ شادی کے بعد پتا نہیں اس لڑکی کا کیا ہوگا تب ابو مجھے سپورٹ کرتے، اداکارہ - فوٹو:فائل

پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے والد سے مماثلت رکھنے والا شوہر ملے۔

اداکارہ حرا مانی نے انسٹاگرام پر اپنا ایک پرانا انٹرویو شیئر کیا ہے جس میں وہ اپنے والد سے پیار کا اظہار کر رہی ہیں۔ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے والد سے بہت پیار کرتی ہوں، جب پورا خاندان کہتا ہے کہ شادی کے بعد پتا نہیں اس لڑکی کا کیا ہوگا تب ابو مجھے سپورٹ کرتے ہیں۔

انٹرویو میں اداکارہ بتاتی ہیں کہ مالی مشکلات کے باوجود ابو مجھے شاپنگ کے لیے لے جاتے تھے اور میری ہر خواہش پوری کرتے تھے۔
حرا مانی نے کہا کہ مانی (شوہر) بالکل ابو کی طرح ہیں، جب ہم ترکی کے شہر استنبول میں تھے تب مانی میرا ہاتھ پکڑ کر دکانوں پر لے جاتے تھے، اس وقت مجھے محسوس ہوا کہ مانی تو بالکل ابو کی طرح ہیں، ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا شوہر ایسا ہو کہ اسے باپ کی کمی محسوس نہ ہو، اس لیے مجھے مانی سے بھی بہت زیادہ پیار ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل حرا مانی کے والد سید فرخ جمال کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔ انتقال سے ایک روز قبل حرا مانی نے انسٹاگرام پر والد سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے نوٹ لکھا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں