شہباز تاثیر اور نیہا راجپوت رشتۂ ازدواج میں منسلک

سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے اور معروف بزنس مین شہباز تاثیر اور مقبول ترین ماڈل نیہا راجپوت کا نکاح ہوگیا۔گزشتہ شب شہباز تاثیر اور ماڈل نیہا راجپوت کے نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیہا راجپوت نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر گرے رنگ کے خوبصورت عروسی لباس کا انتخاب کیا۔دوسری جانب شہباز تاثیر نے اپنے نکاح پر گرے واسکٹ کے ساتھ سفید قمیص شلوار زیب تن کی۔شہباز

تاثیر اور نیہا راجپوت کے نکاح کی تقریب میں اُن کے قریبی رشتے داروں سمیت خاص دوستوں نے شرکت کی۔نکاح نامے پر دستخط کرنے کے بعد نیہا راجپوت اور شہباز تاثیر نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی اور ساتھ ہی کیک بھی کاٹا۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شہباز تاثیر اور نیہا راجپوت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔واضح کہ شہباز تاثیر اورماہین غنی 2010 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ جوڑے کے ہاں جنوری 2017میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی دوسری جانب شہباز تاثیر کو ماڈل نیہا راجپوت کے ساتھ عوامی مقامات پر بھی متعدد بار دیکھا جاچکا ہے۔یہ ہی نہیں دسمبر 2020 میں شہباز تاثیر کی سابقہ اہلیہ اور معروف فیشن ڈیزائنر ماہین غنی نے ماڈل نیہا پر الزام عائد کیا تھا کہ نیہا راجپوت ان کی ازدواجی زندگی کو خراب کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں