صرف بچہ ہی نہیں ہم بھی یہی رنگ پہنیں گے۔۔۔شوبز کے 4 ماں باپ جو بچوں کی سالگرہ پر ایک جیسے تیار ہوتے ہیں

اولاد کی خوشی میں خوش ہونے کا حق تو سب ہی ماں باپ کو ہے لیکن شوبز ستارے جب اپنے بچوں کی سالگرہ مناتے ہیں تو ان کی خوشی صرف چہروں پر ہی نہیں بلکہ ان کی تیاری سے بھی نمایاں ہو جاتی ہے۔۔۔

فاطمہ آفندی اور ان کی فیملی
فاطمہ آفندی اور ان کے شوہر نے اپنے دونوں بچوں کی سالگرہ پر اس بار پیلے رنگ کو ہی ترجیح دی اور تھیم کے ساتھ ساتھ فیملی کے چاروں ممبرز نے پیلے رنگ کے ہی کپڑے پہنے۔۔ یہ پہلی بار نہیں ہے بلکہ یہ دونوں اپنے بچوں کی پیدائش پر ، ان کی سالگرہ پر ایک جیسے تیار ہوتے ہیں اور تھیم میں رنگ بھرتے ہیں۔

بلال قریشی اور ان کی فیملی
اداکار بلال قریشی اکثر اپنی بیگم اور دونوں بیٹوں کے ساتھ کوئی نارمل فوٹو شوٹ بھی کریں تو کپڑوں کے رنگ اور تھیم ایک جیسی ہی رکھتے ہیں تو بھلا سالگرہ پر کیوں پیچھے رہیں۔۔۔ اس دن تو خاص طور پر ایک دوسرے کے ساتھ رنگوں اور تیاری میں مماثلت رکھی جاتی ہے

جویریہ سعود اور ان کی فیملی
جویریہ سعود اور ان کی پوری فیملی کپڑوں کے معاملے میں اس بات کا خاص خیال رکھتے ہیں کہ کوئی بھی موقع ہو چاہے رمضان یا عید یا پھر کوئی سالگرہ۔۔۔ان کی تیاری ایک جیسی ہو۔۔۔ جویریہ سعود اور ان کی بیٹی تو بال بھی پھر ایک جیسے ہی بناتی ہیں۔۔۔اس معاملے میں ان سے کوئی نہیں جیت سکتا

ندا یاسر اور ان کی فیملی
بچوں کی سالگرہ پر یا عید کے دنوں میں ندا کی فیملی بھی اس بات کا خیال رکھتی ہے کہ کپڑوں کے رنگ اور تھیم ایک جیسی ہو۔۔۔ اور پھر اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر اسی لئے نظر بھی آتی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں