کھادوں کی قیمتیں 7فیصد سے 70فیصد تک بڑھ گئیں

ڈالر مہنگا ہونے اور پیداواری لاگت بڑھنے سے 8اقسام کی کھادوں کی قیمت میں ایک سال کے دوران 7.27 سے 70.06فیصد اضافہ ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق
شماریات بیورو کیاعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ ڈائی امونیم فاسفیٹ کی 50 کلو بوری کی قیمت 3848 روپے سے بڑھ کر6543 روپے تک جاپہنچی ہے اور اس میں 70.06 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ نائٹرو فاسفیٹ کی قیمت 2851 سے بڑھ کر 4280 روپے ہوگئی ہے اور اس میں 50.11 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔نائٹرو فاسفیٹ پورٹ کی قیمت 2998 سے بڑھ کر 4416 روپے تک پہنچ گئی ہے اور اس

میں 47.31 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ایس ایس فاسفیٹ جی آر 18 کی قیمت 1147 سے بڑھ کر 1499 روپے ہوگئی اور اس میں 30.60 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ فاسفیٹ کے سلفیٹ کی قیمت 4252 سے بڑھ کر 5511 روپے ہوگئی اور اس میں 29.61 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔سونا یوریا کی قیمت 1690 سے بڑھ کر 1813 روپے تک پہنچ گئی ہے اور اس میں 7.27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کیلشیم امونیم نائٹریٹ کی قیمت 1546 سے بڑھ کر 1618 روپے تک جا پہنچی ہے اور اس میں 4.68 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں