کیا آپ اس تصویر میں‌ ‘فریج’ تلاش کرسکتے ہیں؟ تیز آنکھوں والے افراد بھی بمشکل ہی ڈھونڈ سکیں گے

انٹرنیٹ پر اکثر ایسی تصاویر وائرل ہوتی ہیں، جن میں کسی پوشیدہ شے کو تلاش کرنا مشکل ہوجاتا ہے یہاں تک کہ وہ چیز ہماری نظروں کے سامنے بھی ہوکر ہماری نظروں سے اوجھل رہتی ہے اور ہم اسے ڈھونڈ نہیں پاتے۔

حال ہی میں ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں ریفری جریٹر سامنے رکھا ہے مگر دیکھنے والے اسے ایک نظر میں دیکھ نہیں پا رہے کیا آپ تصویر دیکھ کر بتا سکتے ہیں کہ ریفریجیریٹر کہاں موجود ہے۔

باروچی خانے میں بنائی گئی اس تصویر میں کچن کی اشیاء جیسے مائیکرو ویو، لکڑی کے کیبنٹ، مصالحہ جات کی چھوٹی برنیاں اور نیچے درازیں اور مزید کیبنٹ دکھائی دے رہے ہیں۔

انٹرنیٹ پر جس صارف نے انٹرنیٹ پر مذکورہ تصویر شیئر کی، اُس نے دراصل ریفری جریٹر (فریج) فروخت کرنے کا اشتہار دیا تھا۔

اس تصویر میں فریج تلاش کرنے والے صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے اور شیئر کرنے والے شخص سے پوچھا کیا لکڑی کے ڈبوں کے اندر فریج کو رکھا ہوا ہے۔

اب آپ اس تصویر کو غور سے دیکھیں گے تو معلوم ہوگا کہ اس فریج کی باڈی شیشے دکھائی دے رہی ہے جس نے دیکھنے والوں کو دھوکہ دے دیا ہے۔

فریج کے دروازے پر کچن میں رکھی چیزیں بالکل ایسے نظر آرہی ہیں جیسے وہاں ریفری جریٹر موجود ہی نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں