سکول انتظامیہ نے پیپر فنڈ جمع نہ ہونے پر بچی کو کمرے میں بند کردیا

نارووال کی تحصیل شکر گڑھ میں ایک شخص نے الزام عائد کیا ہے کہ پیپر فنڈ جمع نہ ہونے پر اس کی بیٹی کو اسکول انتظامیہ نے کمرے میں بند کردیا۔بچی کے والد کے مطابق اسکول انتظامیہ نے دو بیٹیوں کو جانے دیا، 5 ہزار پیپر فنڈ کی خاطر چھوٹی بیٹی کو
کمرے میں بند کیا گیا۔متاثرہ بچی کے والد نے بتایا کہ قانونی کارروائی کے لیے پولیس کو درخواست دے دی۔دوسری جانب اسکول انتظامیہ کے مطابق الزامات بے بنیاد ہیں، بچی کو کمرے میں بند نہیں گیا۔ڈی ایس پی ملک خلیل کا کہنا ہے کہ درخواست

موصول ہوگئی، فریقین کو سننے کے بعد مزید کارروائی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں