ایف آئی اے کو کہیں پہلے نواز شریف کی بنائی سڑکیں ناپیں پھر پیسوں کا حساب لگائیں؟ مریم اور نگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کو کہیں پہلے نواز شریف کی بنائی سڑکیں ناپیں پھر پیسوں کا حساب لگائیں؟۔۔ اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ درخت بھی وہ لگاتے ہیں جو نظر نہیں آتے
، سڑکیں بھی وہ بنا رہے ہیں جو نظر نہیں آرہیں۔ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران صاحب سڑکیں پہلے ہی بنی ہیں، آپ کے دور میں ایک پْلیا تک نہیں بن سکی۔انہوںنے کہاکہ ہ مہنگی سڑکوں کی زندہ مثال پشاور عمرانی بس منصوبہ

ہے، جو نواز دور میں بننے والے تین میٹرو منصوبوں سے بھی مہنگا بنا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں