ملک میں گیس کی پیداوار آدھی کے قریب رہ گئی،21 ارکان متعلقہ وزیر سے ناراض، تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور چیف الیکشن کمشنر کے روئیے پرخوب تنقید کی گئی ۔
ذرائع کے مطابق ارکان پارلیمنٹ نے مہنگائی اور حلقوں میں گیس کی فراہمی کا معاملہ پارلیمانی پارٹی میں اٹھادیا،مختلف حلقوں میں نئے گیس کنکشن کے معاملے پر 21 ارکان متعلقہ وزیر سے ناراض ہوئے اورشکوکہ کیاکہ ہمارے حلقوں میں گیس کنکشن نہیں لگ رہے۔حماد اظہر نے کہاکہ ملک میں گیس کی مجموعی طور پر قلت ہے، کئی ملکوں کے ساتھ نئے معاہدے

کررہے ہیں۔وفاقی وزیرنے جواب دیا کہ اس وقت گیس کی پیداوار آدھی کے قریب رہ گئی، گیس تین ڈالر سے تیس ڈالر تک پہنچ گئی۔وزیراعظم نے اجلاس کے دوران موقف اختیار کیا کہ کوشش کررہے ہیں کہ گیس درآمد کریں،مہنگائی پر کنٹرول کے لئے اہم۔اقدامات اٹھارہے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ اور اوورسیز کو ووٹ کا حق دینے کی راہ میں اب کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔وزیر اعظم عمران خان نے ارکان کو اپنے حلقوں میں جانے کی ہدایت دیدی۔وزیراعظم نے اراکین کو ہدایت کی کہ اپنے حلقوں میں جاکر عوام سے رابطے تیز کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں