نہر کنارے سیلفی بناتے ہوئے میاں بیوی ڈوب گئے

سیلفی بناتے ہوئے بیوی نہر میں گر گئی جسے بچانے کےلئے شوہر نے بھی چھلانگ لگا دی، عینی شاہدین۔ فوٹو:فائل

اکبر روڈ نہر لوئر باری دو آب جھال میں میاں بیوی سیلفی بناتے ہوئے ڈوب گئے۔

اوکاڑہ کے علاقے اکبر روڈ نہر لوئر باری دو آب جھال کے کنارے سیلفی بناتے ہوئے میاں بیوی ڈوب گئے، جس کے نتیجے میں بیوی جاں بحق اور میاں کو بچالیا گیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ میاں بیوی نہر کے کنارے سیلفی بنا رہے تھے کہ پاؤں سلپ ہونے سے بیوی نہر میں گر گئی، بیوی کو بچانے کےلئے شوہر نے بھی چھلانگ لگا دی۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیم نے زندہ نکالے جانے والے شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جب کہ ڈوبنے والی خاتون کی تلاش کے لیے کشتی اور پلنجر کی مدد سے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا، تاہم خاتون جانبر نہ ہوسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں