کراچی میں تاوان کیلیے اغوا کیا گیا تاجر ڈی جی ایکسائز کے دفتر سے بازیاب

علی حسین نامی شہری کے اہلخانہ سے 20 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا فوٹو: فائل

پولیس نے تاوان کے لیے اغوا کیا گیا تاجر ڈی جی ایکسائز کے دفتر سے بازیاب کرلیا۔

کراچی پولیس نے تاوان کے لیے اغوا کئے گئے مقامی تاجر کو آئی آئی چند ریگر روڈ پر واقع ڈی جی ایکسائز کے دفتر سے بازیاب کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علی حسین نامی شہری کے اغوا کا مقدمہ پیر آباد تھانے میں بیٹے کاشف آفریدی کی مدعیت میں درج کیا گیا، گرفتار ملزمان نے گزشتہ علی حسین نامی شہری کے اہل خانہ سے 20 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا، دوران تفتیش پولیس نے موبائل فون کی لوکیشن کی مدد سے آئی آئی چند ریگر روڈ پر ڈی جی ایکسائز کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ اغوا میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، جس کی شناخت جان محمد کے نام سے ہوئی ہے اور وہ محکمہ ایکسائز کا ہی ملازم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں