لندن میں بیٹھے نواز شریف کو خیرپورٹامیوالی میں کورونا ویکسین کی تیسری ڈوز لگا دی گئی

میاں محمد نواز شریف کو لاہور اور نارووال میں کورونا وائرس کی ویکسینیشن ہونے کے بعد خیرپورٹامیوالی میں میاں محمد نواز شریف کو تیسری ڈوز لگانے کا واقعہ پیش آیا ہے فیک انٹریز سے پریشان ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے اس پہلے اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے سخت احکامات جاری کئے گئے تھے خیر پور ٹامیوالی میں ڈوز کی انٹری کے بعد بہاول پور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے انکوائری کا فیصلہ کرتے بستی رانا اقبال یونین کونسل گڈن کے ڈاکٹر فرحان عباسی کو اس کا زمہ دار قرار دیتے ہو انکوائری کو شروع کر دیا ہے جبکہ اس سے پہلے زرائع نے بتایا کہ خیرپورٹامیوالی میں ایسی فیک انٹریز کی شکایات موجود تھی مگر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ

بہاول پور کی طرف سے اسکا کوئی سدباب نہی کیا گیا جب کہ ناقص انتظامات کی بھی نشاندہی کی گئی تھی مگر اس پر سی او ہیلتھ کی طرف سے ایم ایس خیرپورٹامیوالی کی لابی کے خلاف کوتاہی اور
غفلت پر نوٹس نہ لیا جانا انکی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے تاہم ابھی تک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اس اشعو پر خاموشی اختیار کیے ہوے ہیں تاہم زرائع کا کہنا ہے اعلی حکام کی طرف خیرپورٹامیوالی میں ڈوز کی فیک انٹری کے معاملے پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا جسکی وجہ سے جلد متعلقہ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں