پمز میں ڈاکٹرز نے زخمی پولیس اہلکاروں کا علاج کرنے سے انکار کردیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال میں پمز میں ڈاکٹرز نے زخمی پولیس اہلکاروں کا علاج کرنے سے انکارکردیا۔پاکستان میڈیکل کمیشن کے سامنے نیشنل لائسنسنگ ایگزام امتحان کے خلاف احتجاج کرنے والے
ڈاکٹرز پر پولیس نے ہلہ بول دیا تھا۔ڈاکٹرز نے احتجاج کے دوران پی ایم سی کی عمارت پر پتھراؤ کیا جس کے بعد پولیس نے ڈاکٹرز پر ہلہ بول دیا اور متعدد کو حراست میں لے لیا تھا۔ڈاکٹرز کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جبکہ پولیس اور ڈاکٹرز کے درمیان ہاتھا

پائی ہوئی جس سے متعدد ڈاکٹرزخمی ہوگئے تاہم اب ڈاکٹرز نے پولیس اہلکاروں کا علاج کرنے سے منع کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق پمز میں ڈاکٹرز نے زخمی پولیس اہلکاروں کا علاج کرنے سے انکارکردیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ سینئر پولیس اور انتظامیہ افسران پمز انتظامیہ کے ساتھ بات کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں