ہوٹل کے تولیے دھوتے وقت پانی میں ایسی کیا چیز ڈالتے ہیں جو یہ ہر وقت چمکتے رہتے ہیں؟ جانیئے گھر کے گندے تولیے کو چمکانے کا آسان طریقہ

کسی اچھے ہوٹل میں جائیں یا ریسٹورنٹ میں جانے کا اتفاق ہو اور نظر واش روم کی جانب جائے تو دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ وہاں کے تولیے ہر وقت اتنے چمکدار اور صاف ستھرے کیسے دکھائی دیتے ہیں کیا یہ لوگ ہر روز ایک نیا تولیہ رکھتے ہیں یا پھر ایسا کونسا طریقہ واشنگ کا استعمال کرتے ہیں رنگین تولیے بھی خوبصورت دکھائی دیتے ہیں اور سفید تولیہ تو انڈے کی طرح چمکدار ہو جاتا ہے۔

ٹپس:
٭ ہوٹل والے اپنے تولیوں کو روزانہ آدھا گھنٹہ گرم پانی میں ڈبو کر رکھتے ہیں تاکہ وہ نرم و ملائم رہے اور جو داغ اس پر لگے ہوئے ہیں وہ بھی کچے ہو جائیں۔

٭ ایک چمچ لیکیوئیڈ کلورین واشر کو سرف میں اچھی طرح مکس کرکے گرم پانی میں ڈال کر چھوڑ دیں جس میں آپ نے تولیے ڈالے ہوئے ہیں۔ اور ساتھ ہی رگڑتی رہیں، اس طرح تولیہ نرم بھی رہے گا اور داغ بھی نہیں لگے گا۔

٭ پھٹکری کے پاؤڈر کو پانی میں ڈال کر 15 منٹ کے لئے تولیے کو اس میں چھوڑ دیں۔ اس طرح ہوٹل کی طرح آپ کا تولیہ بھی چمکدار ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں