مسجد کا تقدس پامال کرنے کا کیس صبا قمر اور بلال سعید پر فرد جرم کی تاریخ مقرر

مسجد کا تقدس پامال کرنے کے کیس میں اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید پر فرد جرم عائد کے لیے تاریخ مقرر کردی گئی۔ ضلع کچہری میں مسجد وزیر خان میں شوٹنگ اور ویڈیو بنانے کے معاملے پر اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے کیس کی سماعت ہوئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جویریہ منیر بھٹی نے کیس کی سماعت کی ۔عدالت میں اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے اپنے وکیل بیرسٹر حامد لغاری کے ہمراہ علی الصبح پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔ اس موقع پر اداکارہ صبا قمر برقع پہنے عدالت آئیں۔ پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت

میں چالان جمع کرا دیا گیا۔ عدالت نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کو کیس میں فرد جرم کے لیے 14 اکتوبر کو طلب کرلیا۔بعدازاں عدالت نے دونوں ملزمان کو کیس سے متعلق ضروری دستاویزات کی نقول بھی فراہم کردیں۔تفتیشی رپورٹ کے مطابق اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید پر مسجد وزیر خان میں ڈانس کرنے کا الزام عائد ہے۔ پراسیکیوٹر نے تفتیشی رپورٹ میں کہا ہے اداکارہ صبا قمر نے مسجد وزیر خان میں فلم کا سین عکس بند کرایا تھا۔ انہوں نے نکاح کے سیشن میں مسجد میں رقص کیا تھا اور دونوں ملزمان نے فلم کی شوٹنگ کے دوران مسجد کا تقدس پامال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں