میرے حوالے سے جعلی خبریں پھیلانا بند کریں عمر اکمل پھٹ پڑے

قومی کرکٹر عمر اکمل نے سوشل میڈیا پر اپنے حوالے سے غلط خبریں پھیلانے والوں سے ایسا نہ کرنے کی درخواست کردی۔عمر اکمل نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ وہ سب سے درخواست کرتے ہیں کہ اْن کے متعلق جعلی خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔واضح رہے کہ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں
کرکٹر عمر اکمل نے جہاز میں بیٹھے ہوئے اور بورڈنگ پاس کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ذاتی میٹنگز کے سلسلے میں وہ امریکا جا رہے ہیں۔عمر اکمل کے اس ٹوئٹ کے بعد سے سوشل میڈیا پر خبریں

گردش کررہی تھیں کہ عمر اکمل پاکستان چھوڑ کر مستقل طور پر امریکا چلے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں