سیف سٹی اتھارٹی نے فیاض الحسن چوہان کی گاڑی پکڑ لی ٗ گاڑی کو 7 چالان جمع نہ ہونے پر روکا گیا ٗ نمبرپلیٹ بھی جعلی نکلی

سیف سٹی اتھارٹی نے پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کی گاڑی ای چالان نادہندہ ہونے پر پکڑلی۔ فیاض الحسن چوہان کی گاڑی کو 7 چالان جمع نہ ہونے پر روکا گیا، پی ٹی آئی
رہنما گاڑی روکے جانے پر برہم ہو گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان بھی ای چالان نادہندہ نکلے۔سیف سٹی اتھارٹی نے فیاض چوہان کی گاڑی کو ای چالان نادہندہ ہونے پر پکڑ لیا ۔7 چالان جمع نہ ہونے پر فیاض الحسن کی گاڑی کو روکا گیا۔ذرائع کے مطابق فیاض الحسن

چوہان کی گاڑی پر بھی جعلی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی۔ فیاض الحسن چوہان گاڑی پکڑے جانے پر برہم ہو گئے۔انہوں نے اس سلسلے میں آئی جی پنجاب کو مراسلہ بھی بھجوا دیا ہے۔یاد رہے کہ حال ہی میں فیاض الحسن چوہان کو ترجمان پنجاب حکومت کے عہدے سے ہٹا یا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں