40 ڈگری درجہ حرارت میں دھند،مسلم لیگ ن یہ سیٹ واضح برتری سے جیت رہی تھی

تنبیہ کیے دیتی ہوں، اگر نتائج تبدیل کیے گئے تو یاد رکھو! مسلم لیگ ن تمھیں یہ سیٹ نگلنے نہیں دے گی، این اے 249 ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی برتری پر مریم نواز کا ردعمل

شوکاز نوٹس پر پی پی کا ردعمل، فیصلہ فضل الرحمان کریں گے: مریم نواز

این اے 249 ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی برتری پر مریم نواز کا ردعمل۔ تفصیلات کے مطابق این اے 249 کراچی ضمنی الیکشن میں قبل از وقت فتح کا جشن منانے والی ن لیگ کو اچانک بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ بیشتر پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کو برتری حاصل ہو جانے پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے شدید ردعمل دیا گیا ہے۔

ن لیگی رہنماوں کی جانب سے نتائج میں دھاندلی کیے جانے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے، جبکہ مریم نواز نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغامات میں سنگین نتائج کی تنبیہ دی ہے۔

تنبیہ کیے دیتی ہوں، اگر نتائج تبدیل کیے گئے تو یاد رکھو! مسلم لیگ ن تمھیں یہ سیٹ نگلنے نہیں دے گی۔ مسلم لیگ ن اب اپنا حق لینا سیکھ چکی ہے۔ جس نے بھی یہ بھونڈی کوشش کی ہے اس کو شائد ڈسکہ کا انجام یاد نہیں۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 50 فیصد سے زائد پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں اب پیپلز پارٹی برتری حاصل کر چکی، جبکہ تحریک لبیک دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔

اس حوالے سے پیپلزپارٹی کے رہنما کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 145 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک لبیک 7 ہزار 982 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر جبکہ پیپلز پارٹی 9 ہزار 85 ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر ہے۔ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 7 ہزار 680 ووٹ حاصل کر کے تیسرے، تحریک انصاف کے امجد آفریدی ہزار 5263 ووٹ حاصل کر کے چوتھے نمبر پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں