50 سال سے زائد عمر کے افراد کی بھی واک ان ویکسی نیشن شروع

50 سال سے زائد عمر کے افراد کی بھی واک ان ویکسی نیشن شروع

صوبے میں 50 سال سے زائد عمر کے افراد کی بھی واک ان ویکسینیشن شروع کر دی گئی ہے، تحمل مزاجی بھی ہونی چاہیئے ، لوگ ناراض ہوتے ہیں اور انتظار نہیں کرتے، صبح کے وقت جب رش ہوتا ہے تو لوگ ناراضگی کا اظہار کرنے لگتے ہیں ، وزیر صحت پنجاب کا عوام سے شکوہ

پنجاب حکومت نے 50 سال سے زائد عمر کے افراد کی بھی واک ان ویکسی نیشن شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا ہے کہ صوبے میں 50 سال سے زائد عمر کے افراد کی بھی واک ان ویکسینیشن شروع کر دی گئی ہے، تحمل مزاجی بھی ہونی چاہیے ، لوگ ناراض ہوتے ہیں ، انتظار نہیں کرتے ، صبح کے وقت جب رش ہوتا ہے تو لوگ ناراضی کا اظہار کرنے لگتے ہیں، ہم تو کسی بھی قسم کا وی آئی پی کلچر پروموٹ نہیں کر رہے ، 7 نئے ویکسینیشن سینٹرز کا اضافہ کر رہے ہیں، لاہور میں تین نئے ویکسینیشن سینٹر بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر میں ویکسین پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے ، ہم چین کی حکومت کے بہت شکر گزار ہیں ، ہمیں تین کروڑ ویکسین کی کمٹمنٹ آ گئی ہے ، آپ ہمسایہ ملک دیکھیں اور پاکستان کا حال دیکھیں ، ہمیں تو روزانہ شکرانے کے نفل پڑھنے چاہئیں کہ اللہ تعالیٰ کی بڑی رحمت ہے کہ مریضوں کی تعداد سنبھلی ہوئی ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ملتان اورگجرات میں 88 فیصد اور سرگودھا میں 80 فیصد مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ، لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں 50 وینٹی لیٹرزاب بھی خالی ہیں ، تاہم گوجرانوالہ میں دشواری کا سامنا ہے وہاں 100 فیصد وینٹی لیٹرزاستعمال میں ہیں۔

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ بڑے ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن جنریٹ کرنے پر کام شروع ہوگیا ہے،نجی اسپتالوں سے 3 سوبیڈز بھی فری کورونامریضوں کیلئے مل گئے ہیں ، موجودہ کورونا برطانوی قسم کا ہے ، بڑے ٹیچنگ اسپتالوں میں آکسیجن پیدا کرنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں ، ملک میں کورونا کی دوسری اقسام کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں