87

Babar Azam is a good captain but I wish that … Shaheen Shah Afridi brought the word of heart to the tongue


لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بابر اعظم اچھا کپتان ہے مگر میری خواہش ہے کہ پی ایس ایل سیزن 7 کے میچز میں اسے میں ہی آؤٹ کروں ۔

صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کے ساتھ تمام معاملات بہت اچھے ہیں ، مجھے محمد رضوان کی شخصیت اچھی لگتی ہے ۔ لاہور قلندرز کی ٹیم کیساتھ چند سال سے ہوں یہاں بالکل فیملی جیسا ماحول ہے ، ان چار سالوں میں بطور کھلاڑی کبھی کوئی پریشر نہیں تھا ، اب امید ہے بطور کپتان بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔

ایک سوال کے جواب میں لاہور قلندرز کے کپتان کا کہنا تھا کہ یہ درست ہے لاہور قلندرز نے آج تک کوئی ٹائٹل نہیں جیتا لیکن جتنے عوام کے دل اس ٹیم نے جیتے ہے اس کی بھی مثال نہیں ملتی ۔ یہ ٹیم دل سے کھیلتے ہے اور میری کوشش ہے کہ بطور کپتان بھی گیم کو زبردست انداز میں لوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں