69

God’s special grace on Muhammad Rizwan who has a wonderful beginning and a wonderful end to the year 2021! Rizwan got another big piece of good news.

ٹی20 کرکٹ میں سال 2021 میں سب سے زیادہ رنز کےانبار لگانے والے وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان کا انگلش کاؤنٹی ٹیم سیسکس کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔

محمد رضوان الگے سال اپریل میں پاکستان کیخلاف ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلوی ٹیم سے سیریز کے اختتام پر سسیکس کاؤنٹی کا اسکواڈ جوائن کرینگے جبکہ جولائی کے وسط تک ٹیم کے ساتھ منسلک رہیں گے۔

رضوان نے سال 2021 میں ٹی20 میچز میں بین الااقوامی میچوں میں ایک ہزار 239 رنز بنائے ہیں جبکہ ایک سال میں وہ ایک ہزار سے زائد رنز بنانے والے پہلے بلےباز ہیں۔

دوسری جانب انگلش ٹیم کی سابق وویمن کرکٹر سارہ ٹیلر نے محمد رضوان کی سسیکس ٹیم میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ رضوان کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرینگے۔

اس سے قبل کپتان بابراعظم نے سال 2019 اور 2020 میں سمرسیٹ کاؤنٹی سے معاہدہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں