82

Hujra Sood will not only be seen but also touched through virtual technology at home.

سعودی عرب کے مقامات کوڈیجٹلائز کرکے دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہئیے،ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس:فوٹو:فائل

سعودی عرب کی حکومت نے ورچوئل ٹیکنالوجی کے ذریعے دنیا بھرکے مسلمانوں کواب گھر بیٹھے خانہ کعبہ میں نصب حجراسود کو دیکھنے اورچھونے کا موقع فراہم کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے منتظم اعلٰی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے ورچوئل رئیلٹی ٹیکنالوجی کا افتتاح کیا۔
ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں عجائبات کے خزانے موجود ہیں۔ سب عجائبات اورمقامات کو ڈجیٹلائز کرکے دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہئیے اور اپنا پیغام عام کرنا چاہئیے۔

مزید پڑھیں : سعودی حکام نے جنت کے پتھر حجر اسود کی قریب ترین تصویر جاری کردی

سعودی عرب نے مئی میں حجراسود کی انتہائی قریب سے نئی تصاویرجاری کی تھیں۔جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے لی جانی والی تصاویرمیں حجراسود کےایسے زاویئے سامنے آئے جوپہلے کبھی نہیں دیکھے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں