70

Matthew Hayden sends report of national team’s performance at World Cup to Rameez Raja! What impressed Hayden most of all on the national team? jaaniye

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے اپنی رپورٹ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کو بھجوا دی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ دباؤ میں آکر فیلڈنگ کے شعبے میں غلطیاں کرتے ہیں تاہم کھلاڑیوں کے فوکس سے متاثر ہوا ہوں۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کنسلٹنٹس میتھیو ہیڈن اور ورنن فلینڈر سے فیڈ بیک مانگا تھا ، دونوں نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے ساتھ کنسلٹنٹس کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میتھیو ہیڈن نے اپنی رپورٹ چیئرمین رمیز راجا کو بھجوا دی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اس پر مزید کام کی ضرورت ہے، کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ہیڈن کا رپورٹ میں کہنا ہے کہ کھلاڑی ایک یونٹ بن کر کھیلے اور یہ بات نوٹ کی کہ پلیئرز کو جتنا اعتماد دیں اتنا اچھا پرفارم کرتے ہیں، پاکستان ٹیم میں ایک دو میچ ونرز نہیں بلکہ کئی ایک میچ ونرز ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہکرکٹرز کبھی کبھار دباؤ میں آکر فیلڈنگ کے شعبے میں غلطیاں کرتے ہیں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں دباؤ میں فیلڈرز سے غلطیاں ہوئیں فیلڈنگ کے شعبے میں مزید کام کیا جا سکتا ہے، لیکن وہ کھلاڑیوں کے فوکس سے متاثر ہوئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں