82

What happens when you eat fenugreek leaves? Learn about the benefits that men need to know

Fenugreek Leaves (Kasuri Methi) Benefits And Its Side Effects | Lybrate

یتھی کی سبزی مختلف طریقوں سے کھائی جاتی ہے۔ کوئی میتھی آلو کھانا پسند کرتا ہے، کوئی میتھی گوشت، کسی کو میتھی کے پراٹھے پسند ہیں تو کوئی چٹنی یا سلاد کے ساتھ اس کو کھاتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ میتھی کھانے سے کیا کیا فائدے ہوتے ہیں؟

٭ میتھی کھانے سے مردوں کے ہارمونز بہتر ہوتے ہیں۔ میتھی مردوں میں ٹیسٹوسٹیرون ہارمون کی پیداوار بڑھانے میں انتہائی غذا سمجھی جاتی ہے۔ میتھی میں فروسٹانولک سیپونین پائے جاتے ہیں۔ اس لئے ہر وہ مرد جو ڈاکٹری علاج کروا رہا ہے ان کے لئے میتھی بہت فائدے مند ہے۔ علاج کے ساتھ اس کو بھی کھائیں۔

٭ یہ دل میں خون کی سپلائی کو بآسانی ترسیل کرواتی ہے۔ اس سے خون میں لوتھڑے نہیں بنتے۔ ہارٹ اٹیک کے خدشات کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

٭ میتھی بھوک کی اضافی مقدار کو کنٹرول کرتی ہے۔ اس میں بون کیلشیئم اور لیس دار مادہ زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے بھوک کم لگتی ہے لیکن توانائی زیادہ ملتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ موٹاپے پر کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس کے لئے صرف پتے نہیں بلکہ میتھی کا جوس یا اس کی چائے روزانہ پی جائے۔

٭ کھانسی، الرجی، زکام، پھنسی اور پھوڑے نکلنے کی صورت میں میتھی کا استعمال زیادہ کریں یہ اینٹی الرجی ہے اور دانوں کی پس جلد سے باہر خارج کرتی ہے۔

٭ کولیسٹرول کم کرنے کے لئے میتھی کے پتے روزانہ دن میں ہر کھانے کے ساتھ استعمال کیئے جائیں۔

٭ شوگر کے مریضوں کے لئے قدرتی دوائی میتھی کے پتوں سے نکلنے والا رس ہے جو کہ پانی میں ابال کر حاصل کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں