90

Why did you kick me out A 7-year-old boy went to court against the school

How a common disability got my son kicked out of school | Aeon Essays

فیصل آباد ریجن کے نواحی گا وں کے ایک سرکا ری اسکول سے نکال دیے جانے والے ایک 7 سالہ بچے نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی ہے عدالت اس کا داخلہ بحال کروائے۔ فیصل آباد ریجن کے نواحی گاؤں کا رہائشی متاثرہ طالبعلم اظہر اپنے والد جہانگیر کے ہمراہ درخواست لے کر عدالت پہنچا جس میں اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال سمیت دیگر
کو فریق بنایا گیا تھا۔ اظہر گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ضلع جھنگ میں چوتھی کلاس میں زیر تعلیم تھا جسے اسکول سے فارغ کردیا گیا تھا۔ درخواست میں استدعا

کی گئی کہ اسکول کو پابند کیا جائے کہ وہ بچے کو دوبارہ ایڈمیشن دے۔ رجسٹرار آفس درخواست کا قانونی جائزہ لینے کے بعد سماعت کے لیے مقرر کرے گا۔ طالبعلم اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پڑھنا چاہتا ہے اسے داخلہ دیا جائےـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں